جوتا چوری کی انوکھی واردات

پیرو( سٹار ایشیا نیوز )جنوبی امریکی ملک پیرو کے 3چور اس وقت بین الاقوامی خبروں کی شہ سرخیوں میں آگئےجب انہوں نے ایک احمقانہ اور عیجیب وغریب قسم کی چوری کی واردات پر مبنی تاریخ رقم کی اور220 مختلف برانڈز کےاسپورٹس جوتےچرائے،تاہم یہ سارے جوتے سیدھے پاؤں کےتھے۔

بتایا جاتا ہےکہ یہ پر مزاح جرم30اپریل کو وسطی پیرو کےشہر ہوانان سایو کے ایک اسپورٹس سامان فروخت کرنےوالے اسٹور میں کیاگیا۔

واردات مقامی وقت کےمطابق نصف شب ساڑھے تین بجےکی گئی۔اس سلسلےمیں ملنے والی معلومات کےمطابق 3افراد اسٹور کےعقب میں واقع راستے سے تالہ کاٹ کر اسٹور میں داخل ہوئے اور 3بڑے کریٹس جوکہ مختلف برانڈ کے اسنیکر شوز باکس سےبھرے ہوئے تھے چرا کرلے گئے۔

یہ احمق چور اپنی واردات کےوقت یہ اندازہ نہ لگا سکےکہ وہ جن جوتوں کےڈبے چرا رہے ہیں وہ صرف سیدھے پاؤں کےاسنیکرز تھے۔

اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ اسٹور کے مالک نےایک مقامی اسپورٹس اشیاء کی نمائش میں ڈسپلے کیلئےصرف سیدھے پاؤں کے3 کریٹس تیار کیےتھے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے امتحانات میں طالبات سے موبائل فونز برآمد
حکام کو شبہ ہےکہ چور اب ان جوتوں کو کہیں چھپا دیں گےکیونکہ ان کیلئےجوتوں کو بلیک مارکیٹ میں دوسرے پیئر کےبغیر بیچنا ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں