امریکی نژاد معروف سوئس گلوکارہ انتقال کر گئیں

زیورخ(سٹار ایشیا نیوز ) امریکی نژاد سوئس گلوکارہ، ڈانسر اور اداکارہ ٹینا ٹرنر 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹینا ٹرنر کا انتقال سوئٹزرلینڈ میں ہوا،وہ طویل عرصے سےبیماری میں مبتلا تھیں۔

وہ امریکا میں پیدا ہونےوالی سب سےپسندیدہ خواتین راک گلوکاروں میں سےایک تھیں۔

گلوکارہ گریمی ایوارڈ کے لیے25 بار نامزدگی کی گئیں،جبکہ8بار وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئیں،انہیں3بار لائف ٹائم گریمی ایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔

ٹینا ٹرنر نے2009کےبعد سےمیوزک کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

مک جیگر نےبتایاکہ جب وہ کمسن تھےتو ٹینا ٹرنر نےان کی بےحد مدد کی تھی جو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم تکریمِ شہدائے پاکستان پر صدر مملکت کا اہم پیغام
دنیا کےمعروف فیشن ڈیزائنر جو جیو آمانی نےکہاکہ توانائی سےبھرپور ٹینا ٹرنر کا میوزک سدا باقی رہےگا، انہیں فخر ہےکہ انہیں کئی بار ٹینا ٹرنر کا لباس تیار کرنےکاموقع ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں