لڑکی نے سابق معاشقوں کا اعتراف کرنے پر محبوب کے عضو مخصوصہ پر قینچی چلا دی

فلپائن میں لڑکی نے سابق معاشقوں کا اعتراف کرنے پر محبوب کے عضو مخصوصہ پر قینچی چلا دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کا ہے، جہاں باتوں ہی باتوں میں نوجوان نے شیخی بگھارتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کو بتا دیا کہ ماضی میں اس کا بہت سی لڑکیوں کے ساتھ معاشقہ رہا ہے۔ یہ بات سن کر لڑکی جل بھن گئی اور دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔اسی جھگڑے کے دوران لڑکی نےقینچی اٹھائی اور لڑکے کے عضو مخصوصہ کو کاٹنا چاہا۔ اس کوشش میں عضو بری طرح زخمی ہو گیا۔ لڑکا چیخ و پکار کرتا ہوا گھر سے باہر دوڑا اور سڑک پر آ کر گر گیا۔ اتفاق سے اسی وقت وہاں گشت کرتے ہوئے پولیس پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ایمبولینس کال کی اور خون میں لت پت نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف لڑکی کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں