چینی شہری نے طویل ترین ’’کلی‘‘ کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

چینی شہری نے حال ہی میں طویل وقت تک منہ سے مسلسل پانی نکالنے (کلی) کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ چینی شہری ما ہوئی نے 5 منٹ 51.88 سیکنڈ تک مسلسل منہ سے پانی خارج کرنے کا نیا گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، اس سے قبل سابق ریکارڈ یافتہ ایتھوپیا سے تعلق رکھتے ہیں جن کا نام کیروبلیلما ہے۔ انہوں نےصرف 56.36سیکنڈز کےلیے پانی کو نکالنا جاری رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں