گھروں میں عام استعمال ہونے والی وہ چار اشیاءجو صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں

ہمارے گھروں میں بہت سی ایسی اشیاء استعمال ہوتی ہیں، جو ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایسی ہی چار چیزوں کے متعلق ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں متنبہ کیا ہے۔ ماہرین کی طرف سے بتائی گئی یہ چار اشیاء سمارٹ فون اور ٹیبلٹ، نان سٹک کوکنگ پینز(Non-Stick cooking pans)، پلاسٹک کے ڈبے وغیرہ اور اینٹی بیکٹیریل کلینرز شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تمام اشیاء میں ایسے خطرناک کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ نان سٹک برتنوں کی تہہ ’پولی ٹیٹرا فلوروایتھائلین‘ سے بنائی جاتی ہے، جس سے زیادہ درجہ حرارت پر خطرناک گیسیں اور زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں۔ اسی طرح سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ خطرناک جراثیموں اور وائرس کی آماجگاہ ہوتے ہیں، جنہیں لوگ کھانے کے دوران بھی استعمال کرتے ہیں، جس سے یہ وائرس اور جراثیم ان کے جسم میں منتقل ہو کر انہیں بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں۔ پلاسٹک کے ڈبوں اور بوتلوں وغیرہ سے بھی خطرناک کیمیکلز کھانوں میں شامل ہو کر انسانی جسم میں جاتے ہیںا ور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں