وہ 3باتیں جو کسی جوڑے میں ہوں تو ان کا تعلق کبھی طویل نہیں ہوسکتا

معروف ریلیشن شپ ایکسپرٹ سبرینا زوہر نے اپنی ایک وائرل ویڈیو میں تین ایسی باتیں بیان کی ہیں، جو آپ کے لائف پارٹنر میں پائی جائیں تو اس کے ساتھ تعلق کبھی طویل نہیں ہو سکتا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سبرینا زوہر کہتی ہیں کہ آپ تعلق کسی ایسے شخص سے قائم ہوا ہے جس نے ابتداء ہی میں کہہ دیا ہو کہ وہ سنجیدہ تعلق کی خواہش نہیں رکھتا، ایسے پارٹنر کے ساتھ مزید تعلق رکھنا خود کو تکلیف دینے اور وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے کیونکہ اس فقرے کے ذریعے اس نے آپ کو بتا دیا ہے کہ وہ آپ کو جلد چھوڑ دے گا۔سبرینا زوہر کی طرف سے دوسری بات یہ بتائی گئی کہ اگر آپ کا پارٹنر کہتا ہے کہ آپ بہت اچھے ہو اور وہ اتنے اچھے لائف پارٹنر کا مستحق نہیں ہے۔ اس فقرے کے ذریعے وہ آپ کی تعریف نہیں کر رہا بلکہ وہ اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو جلد چھوڑنے والا ہے، چنانچہ ایسے شخص کے ساتھ بھی تعلق فوری ختم کر دیں۔ تیسری اور آخری بات بتاتے ہوئے سبرینا زوہر کہتی ہے کہ ’’اگر آپ کا پارٹنر اپنے تمام سابق پارٹنرز کو پاگل اور احمق قرار دے تو آپ کو سمجھ جانا چاہیے کہ جلد آپ بھی اسی فہرست کا حصہ بننے جا رہے ہیں لہٰذا ایسے شخص کے ساتھ تعلق فوری طور پر ختم کر دینے میں ہی عافیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں