حیدر آباد میں کباڑ کی دکان پر گیس سلنڈر کی لیکیج سے 10 بچے بے ہوش ہوگئے۔ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد کے مطابق بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج کا واقعہ پاک کالونی میں پیش آیا اور ابتدائی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کی حالت گیس لیکیج سے ہی خراب ہوئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے ایک ہی دکان پر کام کرتے ہیں، سکریپ میں آنے والے سلنڈرکو کھولنے کے دوران گیس لیک ہوئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments