مصنوعی مٹھاس صحت کے لیے مضر قرار

واشنگٹن( سٹار ایشیا نیوز)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نےمصنوعی مٹھاس کو صحت کےلیے مضرقرار دےدیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق عالمی ادارہ صحت نےمصنوعی میٹھے کیمیکلز سےمتعلق نئی گائیڈلائنز جاری کردیں۔

ڈبلیو ایچ او کےمطابق مصنوعی میٹھےکیمیکلز وزن گھٹانےمیں قطعاً مددگارنہیں ہیں اور ان کا استعمال دل کی بیماری کاخطرہ بڑھاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کےمطابق مصنوعی میٹھےکیمیکلز کااستعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھاتا ہےاور ان مصنوعی میٹھےکیمیکلز کی کوئی غذائی افادیت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویلنگٹن کے ہاسٹل میں خوفناک آتشزدگی، متعدد افراد ہلاک
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہےکہ مصنوعی میٹھےکیمیکلز کے استعمال سےطویل وقت کےلیےوزن کم کرنے میں مددنہیں ملتی،لوگوں کو چاہیےکہ قدرتی طور پرمیٹھی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پھل اورسبزیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں