بہاولپور : 24گھنٹوں میں نمونیا سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے،رواں برس مرنے والے بچوں کی تعداد 37 ہو گئی

بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 24گھنٹوں کے دوران نمونیا انفیکشن سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق رواں سال نمونیا انفیکشن سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ڈاکٹر عامر بخاری نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ اور بچہ وارڈ میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں