اینکر عائشہ جہانزیب تشدد کیس،شوہر حارث علی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

اینکرعائشہ جہانزیب پر ان کے شوہر کے مبینہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔لاہور کی مقامی عدالت نے عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں ان کے گرفتارشوہر حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،ریمارکس دیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ میں کوئی چیز ریکور نہیں ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔خیال رہے کہ ملزم حارث علی کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ان پر ان کی بیوی اینکر عائشہ جہانزیب پر تشدد کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں