عالیہ کی 150 کروڑ کی برانڈ کو مکیش امبانی کتنے کروڑ میں خرید رہے ہیں؟

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی بیٹی ایشا امبانی نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی برانڈ ایڈ ۔ اے – ماما کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے 2020 میں بچوں کے کپڑوں کیلئے اپنی برانڈ ایڈ ۔ اے – ماما کے نام سے لانچ کی تھی جو کہ اب بھارت کی مارکیٹ کا ایک بڑا نام ہے۔

عالیہ کی برانڈ 4 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کیلئے معیاری کوالٹی کے کپڑے مناسب داموں میں فروخت کررہی ہے، عالیہ بھٹ اپنے کلیگز کے بچوں کو بھی اپنے برانڈ کے کپڑے بھیجتی رہتی ہیں، بالی وڈ انڈسٹری کے کئی اداکاروں کو بھی عالیہ بھٹ کی طرح اپنے برانڈکی تشہیر کرتے دیکھا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں