امریکا میں 60 برس لاپتہ خاتون صحیح سلامت مل گئیں۔
امریکی ریاست وِسکونسن کی ساؤک کاؤنٹی کے شیرف آفس نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 82 سالہ آڈرے بیکبرگ (جو جولائی 1962 میں 20 برس کی عمر میں لاپتہ ہوئی تھیں) ریاست کے باہر زندگی گزارتی پائی گئیں۔ تاہم، شیرف آفس نے ریاست کی نشاندہی نہیں کی۔
شیرف آفس کا بیان میں کہنا تھا کہ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آڈرے کی گمشدگی کسی مجرمانہ عمل کے نتیجے میں نہیں بلکہ ان کی مرضی سے تھی۔
وسکونسن جسٹس ڈپارٹمنٹ آڈرے بیکبرگ نے اپنے خاندان کو 7 جولائی 1962 کو چھوڑا۔ ان کے گھر کام کرنے والی آیا نے بتایا کہ وہ اور آڈرے شہر میڈیسن تک لفٹ لے کر پہنچے اور وہاں سے شہر اِنڈیانا پولِس (ریاست انڈیانا) کے لیے گرے ہاؤنڈ بس لی۔ آیا نے آڈرے کو آخری بار بس اسٹاپ سے فاصلے پر موجود ایک کونے کی جانب جاتے دیکھا تھا۔
گمشدہ ہوتے وقت آڈرے بیکبرگ نے اپنے شوہر کے خلاف تشدد اور ان کو مارنے کی دھمکی کی شکایت درج کرائی تھیں۔