لاہور میں تیز آندھی کے بعد ہونیوالی بارش سے ہوا میں خنکی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔جیل روڈ پر 8، گلبرگ میں 11 اور لکشمی چوک میں 10، اپرمال میں 5، مغلپورہ میں 14، تاجپورہ میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی، نشتر ٹاؤن میں 6 ، چوک ناخدا میں 4، پانی والا تالاب میں 10، فرخ آباد میں 5، گلشن راوی میں 15، اقبال ٹاؤن میں 15، سمن آباد میں 7 ،جوہر ٹاؤن میں 5، قرطبہ چوک میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments