قومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں 100 سال سے زائد عمر کے 122 افراد نے ووٹ کاسٹ کیا

قومی اسمبلی کے بیشتر حلقوں کے نتائج آچکے ہیں، اب اس حلقے کے بارے میں بھی معلومات سامنے آگئی ہیں جہاں 100 سال سے زائد عمر کے 122 افراد نے ووٹ کاسٹ کیا۔خبررساں ایجنسی ’ این این آئی‘ کے مطابق مریدکے حلقہ این اے 113میں سو سال سے زائد عمر کے 122افراد نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔مردم شماری کے مطابق ایک سو دس سال سے اوپر عمر کے 122افراد مریدکے تحصیل میں موجود ہیں جنہوں نے دو صدیوں کی بہاریں دیکھی ہیں، ان افراد نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں