قتل ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنا دی گئی، جرمانہ کتنا ادا کرنا ہو گا؟

اٹک میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی، اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق حسن ابدال کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پولیس کی تفتیش اور گواہوں کے بیانات کے بعد مجرم سخاوت حسین پر قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنا دی گئی۔مجرم سخاوت حسین کو پھانسی کی سزا کے علاوہ اڑھائی لاکھ روپے جرمانے ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مجرم کے خلاف 2023ء میں حسن ابدال کے تھانہ صدر میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں