لیسکو میں میٹر ریڈرز کے لیے نئے موبائل فون کا ٹینڈر پاس کر دیا گیا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) نے میٹر ریڈرز کے لئے نئے موبائل فون کا ٹینڈر پاس کر دیا یہ بات کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر نے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت ہونے والی فنکشنل ہیڈز کی میٹنگ میں بتائی۔کسٹمر سروسز ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جلد ہی نئے موبائل فون میٹر ریڈرز کو فراہم کر دئیے جائیں گے۔ موبائل فون سے ریڈنگ لینے کا مقصد صارفین کو درست ریڈنگ فراہم کرنا اور صارفین کو اوور ریڈنگ جیسے مسائل سے بچانا ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ لیسکو اپنے صارفین کے لئے نت نئے اقدامات اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں