پاک فوج نے مقامی سطح پر اینٹی ٹینک وہیکل تیار کر لی

پاک فوج نے ’MAAZ‘ کے نام سے مقامی سطح پر اینٹی ٹینک وہیکل تیار کر لی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اینٹی ٹینک وہیکل پاک ملٹری انجینئرنگ کا شاہکار ہے۔ جدید ترین صلاحیتوں کی حامل یہ وہیکل میدان جنگ کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ وہیکل پاکستان کی معروف دفاعی صنعت ’ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا‘ کی تیار کردہ ہے۔ اس کا ڈیزائن طلحہ آرمرڈ پرسنل کیریئر سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔اس وہیکل کی لمبائی 5.2میٹر، چوڑائی 2.5میٹر اور اونچائی 2.7میٹر ہے۔ اس سائز کے ساتھ یہ وہیکل ہر طرح کے لینڈ سکیپ میں چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس میں 275ہارس پاور طاقت کا حامل ڈیزل انجن نصب کیا گیا ہے، س کی بدولت یہ وہیکل پختہ سڑک پر70کلومیٹر فی گھنٹہ اور کچے علاقوں میں 30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ اس گاڑی میں ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل سسٹم اور 12.7ایم ایم مشین گن نصب ہیں، جو بالترتیب دور اور نزدیک کے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں