ریلوے نے عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق دو عید سپیشل ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عید کا چاند نظرآنے کے بعد عید سپیشل ٹرینوں کا باضابطہ اعلان کیا جائےگا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سے پشاور کیلئے چلائی جائے گی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین میں اکنامی کلاس اوراےسی کی کوچزلگائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments