وزیراعظم خوشحالی منصوبے کے تحت مرغیاں تقسیم کرنے کی تقریب لوٹ مار کی تقریب میں بدل گئی

بلوچستان کے علاقے دکی میں وزیراعظم خوشحالی منصوبے کے تحت مرغیاں تقسیم کرنے کی تقریب لوٹ مار کی تقریب میں بدل گئی۔ رپورٹ کے مطابق لوگوں نے تقریب پر دھاوا بول دیا اور مرغیاں لوٹ کر لے گئے۔تقریب میں موجود لوگوں کے اس طرح ہلہ بولنے سے ایک ہڑبونگ مچ گئی اور ہجوم پر قابو پانے کے لیے لیویز فورس کو میدان میں آنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے لیویز کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے عوام منتشر ہو گئے۔

https://www.instagram.com/reel/C7daHnCKkgB/?utm_source=ig_web_copy_link

اپنا تبصرہ بھیجیں