زیر تعمیر فلائی اوور کے نیچے گڑھے میں بچہ ڈوب کر جاں بحق، رپورٹ طلب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے احمد پور شرقیہ میں زیر تعمیر فلائی اوور کے نیچے گڑھے میں 9 سالہ بچے کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی او رہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر سیفٹی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں