کراچی( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان میں جاری ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آج آخری روز ہےلیکن سندھ کےمختلف شہروں میں عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا۔
ادارہ شماریات کےمطابق اب تک کراچی شہر میں لگ بھگ ایک کروڑ35 لاکھ جبکہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ9لاکھ افراد گنے جاچکے ہیں۔
سندھ کی آبادی اب تک چار کروڑ 83لاکھ سےزائد بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کےمطابق مردم شماری کا عمل جہاں مکمل نہیں وہاں وقت بڑھائےجانےکا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ کا کہنا ہےکہ کراچی اور حیدر آباد میں مردم شمارہ کا وقت بڑھایا جاسکتا ہے۔
ادارہ شماریات کےحکام کےمطابق وفاقی حکومت کو ڈیٹا30اپریل تک ارسال کردیا جائے گا جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے کےلیے تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ بھی دی جائےگی۔