پی ایس ایل 9، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے سنسنی خیز مقابلے کا نتیجہ آگیا

پاکستان سپر لیگ 9 میں کانٹے دار مقابلے کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے جس کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے آغاز پر کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کو پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹنا پڑا، ان کو گلیڈی ایٹر باؤلر حسین نے تیسری بال پر محض 2 رنز بنانے پر بولڈ کر دیا۔چھٹے اوور کی پہلی گیند پر باؤلر عثمان طارق نے ٹم اور آخری گیند پر جمیز ونس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔شعیب ملک 12 ، محمد نواز 28رنز بنا سکے، کیرون پولارڈ اورحسن علی کو ابرار احمد نے پویلین کی راہ دکھائی۔ عرفان خان نے 15 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر روئے کو کیچ پکڑا دیا،انور علی اور زاہد محمود ناٹ آوٹ رہے ، یوں 20 اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے 165 رنز کا مجموعہ سکور کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 3 اور عثمان طارق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے52اور سعود شکیل 24رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔خواجہ نافع 2، سرفراز احمد 3اور رائلی روسو 6سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شرفین ردرفورڈ نے 58جبکہ اکیل حسین نے 22سکور کیے اور ناٹ آوٹ رہے۔کراچی کنگزکی جانب سے حسن علی اور زاہد محمودنے دو ، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شعیب ملک نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں