بھارتی رکن پارلیمنٹ راج موہن کاکہنا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو بغیر مقدمے چلائے گولی مار دینی چاہیے۔
کانگریس کے رکن راج موہن اننتھن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو “نیورمبرگ ماڈل” کی طرز پر سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ راج موہن اُنیتھن کا کہنا تھا کہ محصور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرم کا ارتکاب کرنے پر نیتن یاہو کو یہ سزا دینی چاہیے۔غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف کیرلہ کے علاقے کاسرگوڈ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کاسرگوڈ متحدہ مسلم جماعت نے ریلی نکالی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت تمام معاہدوں کو توڑنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے۔
Load/Hide Comments