گھوٹکی(سٹار ایشیا نیوز)سندھ میں گھوٹکی ریلوےاسٹیشن پرگرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سےاترگیا۔
ریلوےحکام کےمطابق گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس حادثےسےمحفوظ رہیں۔
اس واقعے سےمتعلق ریلوےحکام کا بتانا ہےکہ گرین لائن ایکسپریس کا انجن لوپ لائن پرکھڑی فرید ایکسپریس کو کراس کرتےہوئے پٹری سےاترا۔
ریلوےحکام کےمطابق گرین لائن ایکسپریس کراچی سےراولپنڈی جارہی تھی۔
واقعے کےبعد کراچی سےراولپنڈی جانےوالی خیبرمیل کو پنو عاقل ریلوےاسٹیشن پر روک لیاگیا ہے۔
ریلوےحکام کا کہنا ہےکہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا انجن پٹری سےاترنے کےباعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
ریلوے حکام کےمطابق سکھر سےریلیف ٹرین طلب کرلی گئی ہےاور اپ ٹریک کو جلدبحال کردیا جائےگا۔