آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں سست روی کی پیش گوئی کی گئی ہے،آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 2 فیصد رہنےکا امکان ہے، آئی ایم ایف نے اکتوبر 2023 میں 2.5 فیصد معاشی گروتھ کا تخمینہ لگایا تھا،حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کر رکھا ہے،آئی ایم ایف کے مطابق اگلے مالی سال معاشی شرح نمو بڑھ کر 3.5 فیصد تک ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × 5 =