چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے سوال کیا آپ کی حکومت بنی تو آصفہ بھٹو کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا، جس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ آصفہ بھٹو نے انتخابی مہم میں مثبت کردار اداکیا ہے، انہوں نے بڑی اچھے جلسے اور ریلیاں نکالی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آصفہ بی بی نہیں چاہتیں کہ وہ حکومت میں کوئی ذمہ داری نبھائیں،اگر ہم نے حکومت بنائی تو ان کے تجربے سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے،آصفہ نے پولیو کے حوالے سے اچھی کمپین چلائی اور بہت سی چیزیں ہیں جن میں وہ دلچسپی لیتی ہیں کوشش ہوگی کہ ان سے مستفید ہواجائے۔
