سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔لاہور میں 24 گھنٹے مصروف ترین گزار کر پیپلز پارٹی قیادت اسلام آباد روانہ ہوئی،خصوصی پرواز میں آصفہ بھٹو اور فریال تالپور بھی ان کے ہمراہ تھیں۔بلاول بھٹو اور فریال تالپور گزشتہ شام سکھر سے لاہور پہنچےتھے، آصف زرداری اسلام آباد جبکہ آصفہ بھٹو آج دوپہر کراچی سے لاہور پہنچیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقاتیں کیں۔
