پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہوٹہ کے لیے بڑی ترقیاتی اسکیمیں لانے کا اعلان کردیا۔انتخابی جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہوٹہ میں ہسپتال، سڑکیں، میڈیکل کالج، یونیورسٹی بنانے کے ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔کہا کہ ملک برے حالات میں ہے، ہم برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا ہے۔میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے، ہر چیز وہ گی جو عوام کی خواہش ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو یہ نہیں پتا کہ کہوٹہ کہاں ہے، یہاں آنےکے لیے ان کو راستہ ڈھونڈنا پڑتا ہے، یہاں بہت ٹھنڈ ہے اور راستہ خراب بھی ہے، پہلا اعلان کرتا ہوں کہ یہاں سڑک بناؤں گا۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، آپ کے مسائل حل کریں گے، ہم پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے اور بدلیں گے۔کہوٹہ کے عوام کو گیس سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے، یہاں ہسپتال، میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔
