چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے،جہاں ان کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپ کیلئے شیر کے شکار کابندوبست کروں گا،ڈی آئی خان میں 8فروری کو تیروں کی بارش ہوگی، ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی سراٹھار ہی ہے،ہمیں بھی کہا جاتاہے کہ آپ الیکشن مہم کیلئے نہ نکلیں، بے نظیر بھٹو، قائد عوام کے جیالے میدان میں ہیں، انہیں اکیلا نہیں چھوڑا سکتا ،آج مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ایک پھر ڈی آئی خان میں آیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو بھی ڈی آئی خان آتی تھیں، میرا اور ڈی آئی خان کے عوام راشتہ تین نسلوں سے ہے، میں الیکشن کے سلسلے میں آپ کے پاس آیا ہوں، کہا گیا کہ بہت ٹھنڈ ہے، برفباری ہے انتخابی مہم مشکل ہوگی، آج ڈی آئی خان میں سورج بھی نکلا ہے موسم بھی بہت اچھا ہے،ڈی آئی خان میں 8فروری کو تیروں کی بارش ہوگی، ہمیں بھی کہا جاتاہے کہ آپ الیکشن مہم کیلئے نہ نکلیں،
ہمارا سرکٹ توسکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا،ملک خطرے میں ہے ، پرانے روایتی سیاستدانوں کو فکر نہیں،روایتی سیاستدانوں میں اہلیت نہیں کہ ان مسائل کا سامنا کرسکیں،وزیراعظم بنا تو عوام کی آمدن میں اضافہ اور دگنی کرکے دکھا ؤں گا، جیسے قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا اسی طرح میرا ساتھ دیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کریں گے،خواتین کے بلاسود قرضوں کا اجرا کریں گے تا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکیں،میں آپ کی ویسے ہی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ ایک بیٹا اپنی ماں کی طرح کرتاہے.
