اسد قیصر جیتے یا ہارے؟ مکمل غیر سرکاری نتیجہ آ گیا

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے حمایت یا فتہ آزاد امیدوار اسد قیصر این اے 19 سے کامیاب قرار پائے ہیں۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسد قیصر 115635 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا فضل علی حقانی 45567 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے ۔یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

12 + 5 =