الیکشن کمیشن:مزید 2 انتخابی ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 2 الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کی شکایات سے متعلق ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں، کے پی میں 5 الیکشن ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں۔ای سی پی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ٹریبونل قائم کردیا ہے۔خیبر پختونخوا میں پہلا ٹریبونل جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس محمد نعیم انور مینگورہ ٹریبونل میں درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ایبٹ آباد سے متعلق شکایات جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ٹریبونل سنے گا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریبونل جسٹس فضل سبحان پر مشتمل ہے۔ای سی پی کے مطابق خیبر پختونخوا کا پانچواں ٹریبونل جسٹس کامران حیات پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × 4 =