جمعیت علماء اسلام نے کہا ہے کہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے اور گزشتہ عام انتخابات کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے ایک بیان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں۔انہوں کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ بروقت شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، ہماری نظر میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا باعث ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہر ضلع کے الیکشن کمیشن آفسر کو آر او کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔
