تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ فارم 45 کی بنیاد پر مجھے 96 ہزار 710 ووٹ پڑا،ن لیگ کے نور تنویر نے 72 ہزار ووٹ لئے،اعجاز الحق کو 58 ہزار ووٹ پڑے،2 دن بعد اعجاز الحق کو جتوا دیا گیا۔اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں عام انتخابات میں انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل کیخلاف تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقے 163بہاولنگر سے امیدوار شوکت بسرا نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں کلمہ پڑھ کر بول رہا ہوں،مجھے مہم نہیں چلانے دی گئی،مجھے 60 فیصد ووٹ پڑا،فارم 45 کی بنیاد پر مجھے 96 ہزار 710 ووٹ پڑا،ن لیگ کے نور تنویر نے 72 ہزار ووٹ لئے،اعجاز الحق کو 58 ہزار ووٹ پڑے،2 دن بعد اعجاز الحق کو جتوا دیا گیا۔شوکت بسرا کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن میں ن لیگ کا امیدوار اور میں خود پیش ہوا،پی ٹی آئی کا ووٹ مینڈیٹ نہیں چھیننے دونگا،چیف جسٹس پاکستان ہمیں بلائیں ،ان کا کہناتھا کہ اعجاز الحق فارم 45 دکھا دے اس کے گلے میں ہار ڈالوں گا۔
