Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
زیادتی کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کے باپ نے بھی خودکشی کرلی

زیادتی کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کے باپ نے بھی خودکشی کرلی

بھارت میں ایک شخص نے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کی جیل سے رہائی کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر ودیشا میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی زیادتی اور متاثرہ لڑکی کی خودکشی کرنے کے واقعے کے دو ماہ بعد اپنی زندگی بھی ختم کر ڈالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 25مئی کو متاثرہ لڑکی نے چھ افراد پر ذیادتی کا الزام عائد کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔بعد ازاں پولیس کی جانب سے مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان میں سے ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، جس کی شناخت سدیپ ڈھاک کے نام سے کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق دو ماہ بعد ملزم کو عدالتی احکامات پر جیل سے رہا کردیا گیا، جس سے متاثرہ لڑکی کا والد بہت دلبرداشتہ تھا، ملزم سدیپ ڈھاک کی رہائی کے بعد لڑکی کے والد نے بھی خودکشی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں