این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز کامیاب قرار ، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ

لاہور میں این اے 118 سے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہبازشریف نے اپنی مخالف امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دیتے ہوئے میدان مار لیا ۔لاہور کے حلقہ این اے 118 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزادامیدوار عالیہ حمزہ ایک لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 × two =