این اے 127 سے بلاول بھٹوکو کامیاب کرائیں گے،چودھری سرور

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ این اے 127 پنجاب اور لاہور کے لئے اہم ہے، ہم اس حلقے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو کامیاب کرائیں گے۔جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاہور سے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے الیکشن لڑا اور وزیراعظم بنے، 35 سال بعد بینظیر بھٹو کا بیٹا لاہور کے عوام کے اعتماد کے لیے آیا ہے۔لاہور میں بینظیر بھٹو کا جلاوطنی کے بعد تاریخی استقبال کیا گیا، ہم نے بلاول کو 8 فروری کو کامیاب کرانا ہے، بلاول ترقی اور مفاہمت کی سیاست کرے گا۔چودھری سرور نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا، رضا ربانی اصول پرست سیاستدان ہیں، ایسے لوگ ملک کے مستقبل کو درست کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five + eighteen =