بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنے کیخلاف درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا.نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔وکیل عثمان گل نے کہاکہ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14سال قید کی سزاسنائی،بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں تو کہا گیا آپ کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جارہا ہے،بعد میں بتایا گیا کہ بنی گالہ رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کیا جارہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ استدعا ہے کہ چیف کمشنر کا بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور بشریٰ بی بی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور 22فروری تک جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × two =