بشریٰ بی بی کو 14 سال قید بامشقت، مریم نوازکا ردعمل آ گیا

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے پر ردعمل دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھی مشکل وقت میں چٹان کی طرح کھڑے رہے، ان میں سے کسی نے مشکل وقت میں پریس کانفرنس نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملک میں شر پھیلانے کیلئے لایا گیا تھا۔ یہ سب گالم گلوچ کی سیاست پر زندہ تھے۔ عمران خان شر پھیلانے آئے اور الزامات لگاتے رہے۔ مسلم لیگ (ن) نظریاتی جماعت تھی جو ظلم برداشت کر گئی۔انہوں نے کہا کہ آج چاروں طرف مکافات عمل کے شاہکار نظر آتے ہیں، میں کسی کی پریشانی پر خوش نہیں ہوتی، بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں مگر میں 5 ماہ کوٹ لکھپت جیل کی سزائے موت کی چکی میں رہی۔ جب انسان بے گناہ ہوتا ہے قدرت بہادر بنا دیتی ہے۔ جب ہاتھ چوری سے رنگا ہو تو ٹانگ پر پلاسٹر چڑھانا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × 1 =