پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لاہور طلب کر لیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے بلاول کو حکومت سازی کے معاملات میں مشاورت کیلئے لاہور بلایا ہے جہاں دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ اہم امور سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ لاہور سے اسلام آباد گئے تھے تاہم وہ خصوصی طیارے سے واپس لاہور پہنچ گئے۔
