توشہ خانہ ریفرنس:بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈ،عمران خان کو سوالنامہ دیدیاگیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں ہوئی۔عدالت میں بشریٰ بی بی کا 25 صفحات پر مشتمل 342 کا بیان ریکارڈ کر لیاگیا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 27 سوالات پر مشتمل سوالنامہ فراہم کر دیا گیا ۔بانی پی ٹی آئی کے توشہ خانہ ریفرنس میں 342 کا بیان کل ریکارڈ کیا جائے گا ،عمران خان کی طرف سے عثمان ریاض گل، سردار شہباز کھوسہ بطوروکیل پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر مظفر عباسی اور امجد پرویز پیش ہوئے۔توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twelve − 6 =