جماعت اسلامی کے علاوہ تمام جماعتیں” میڈ ان امریکہ” ہیں،سینیٹرمشتاق

جماعت اسلامی کے رہنمااور سینیٹرمشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے علاوہ تمام جماعتیں” میڈ ان امریکہ” ہیں۔مردان کے حلقہ پی کے 61 میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستان 2 لاکھ 50 ہزار روپےکا مقروض ہے اور حکومت عیاشیوں میں مصروف ہے ، پچھلی حکومتوں نے عوام کو امریکہ کا غلام بنایا،پی ڈی ایم والے اب بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ووٹ دو ،ان میں اب بھی شرم نہیں رہی،میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جس سے پوچھا جاتاہے کہ آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے اور وہ کہتا ہے کہ غیبی امداد۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جماعتوں نے قانون پاس کیے ہے لیکن عوام کیلئے نہیں صرف اپنے لیے،عوام سبزی کی قیمت میں فروخت ہونے والے ارکان اسمبلی کو ووٹ نہ دیں،ان کو پہچان لیں اور ووٹ اس کو دیں جو فروخت نہیں ہو تے۔اب وقت آگیا ہے کہ ظالمانہ حکومتوں کا بدلہ لیں اور 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

7 + four =