مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے حالات سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی۔ سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی۔ پچھلے الیکشن میں ایک جہاز اڑا اور تحریک انصاف کی حکومت بنا دی گئی مگر اس حکومت نے سربراہ نے سب کو جیلوں میں ڈالنے کا نعرہ لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مخالفین کے خلاف کرپشن کے جھوٹے کیسز تیار کئے گئے مگر دوسروں کو جیل میں بھیجنے والا آج خود جیل میں بیٹھا ہے۔ ہمیں جیل میں سہولیات نہیں دیتا تھا مگر آج خود دیسی مرغی کا مطالبہ کرتا ہے۔
