پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ہمیشہ بدلے اور نفرت کی پالیسی رہی جب کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی بحران میں ڈالا۔بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال ہوگا، اس بار بھی حیدرآباد سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ نفرت کی سیاست دفن کرچکے ہیں، لوگ بےنظیر بھٹو کے ویژن کو چننا چاہتے ہیں، سندھ سے پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی۔پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی پیپلزپارٹی کو بڑا مارجن ملے گا۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ”چنو نئی سوچ کو“ یہ بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے، وہ لوگ جو خواب دیکھ رہے ہیں،ان کو جیتنے نہیں دیں گے۔
