پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لئے 4 نام زیرِ غور ہیں۔جنگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور، ظاہر شاہ طورو، مشتاق غنی اور شکیل احمد وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں،ظاہر شاہ طورو یا شکیل احمد کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کے لئے عاطف خان اور اسد قیصر سرگرم ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزیرِ اعلی بنانے کے لئے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش، محمود جان کے لئے کوشاں ہیں،اس سے قبل ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا تھا کہ ا±مید ہے بانی پی ٹی آئی اچھی شہرت کے مالک کو خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کریں گے،عاطف خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ نامزد ہو، جو صوبے کی خدمت کر سکے، خیبرپختونخوا نے مسلسل 3 بار بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔
