بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں ہے، سب واضح ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قائم کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔باہر سے غلام آگیا ہے وہ نوکری کرے گا اب ان کی۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے عدت میں نکاح کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔فیصلے کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
