دھاندلی کے الزامات سے حقائق کو دھندلایا نہیں جا سکتا،شہباز شریف

صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے الزامات سے حقائق کو دھندلایا نہیں جا سکتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے پیغام میں انہوں نے نام لیے بغیر پی ٹی آئی سے متعلق لکھا کہ دھونس، دھاندلی اور دھرنے کی چیمپئن پارٹی 2018 کے الیکشن کے آئینے میں خود کو دیکھے تو انہیں اپنا ہی چہرہ نظر آئے گا۔ اس کے باوجود ہم اب بھی ان سے کہتے ہیں کہ اپنی اکثریت ثابت کر دیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

11 − 9 =