رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا،جسے دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پانی وقت کے مطابق رات8بج کر4منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا، رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا جبکہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جا سکے گا۔سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔
