رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر کاووٹ کہاں منتقل ہو گیا ؟

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر کا ووٹ چوہنگ منتقل ہو گیا ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جاری ہونیوالے ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ کل کا دن پاکستان کیلئے انتہائی اہم دن ہے، ہر وہ محب وطن پاکستانی جو پاکستان سے محبت کرتا ہے، پاکستان کی بہتری چاہتا ہے، اس ملک کیلئے اپنی مرضی کے فیصلے چاہتا ہے، اسے چاہیے کل ہر صورت ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں،میں مایوس نہیں ہوں۔ میرا اور میرے شوہر کا ووٹ چوہنگ منتقل کردیا گیا ہے اس کے باوجود میں کل ہر صورت ووٹ ڈالنے جاؤں گی، آپ سب نے بھی مایوس نہیں ہونا اور ہر صورت ووٹ ڈالنے نکلنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 − 1 =