پاکستان میں ساتویں جدیدڈیجیٹل زرعی شماری رواں برس کروانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ساتویں جدید ڈیجیٹل زرعی شماری رواں برس جون میں ہوگی، یکم جون سے شروع ہونیوالی زرعی شماری میں ملک کی زراعت، فصلوں ، مویشیوں اور زرعی ٹیکنالوجی کے اعداد وشمار جمع کیے جائیں گے ۔صوبائی انتظامیہ زرعی شماری کی نگرانی ، مانیٹرنگ اور فیلڈ امور انجام دے گی ، لاگت میں کمی لانے کےلیے گزشتہ مردم شماری کے وسائل اور ماڈل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
