لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 8پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی۔ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے ،عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے جس کو عدالت نے منظور کرلیا اور پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت ،مراد سعید ،اعظم خان ،حامد رضا ،امتیاز احمد شیخ سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
